جناح اسپتال کے سابق پروفیسر کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

October 22, 2020

جناح اسپتال کراچی کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد کورونا وائرس سے انتقال کرگئے۔

سربراہ جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس سے جناح اسپتال کے سابق پروفیسر آف سرجری ڈاکٹر سید وقار احمد انتقال کرگئے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر وقار احمد نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے کہا کہ ڈاکٹر وقار احمد تین سال قبل جناح اسپتال سے ریٹائر ہوئے تھے۔