• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس کے مزید 660 کیسز، 19 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 23 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 26 ہزار 670 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اب تک کُل 41 لاکھ 48 ہزار 739 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 660 نئے کورونا وائرس کے کیسز سامنے آ گئے، مزید 19 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 654 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 744 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 692 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 9 ہزار 378 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 559 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 8 ہزار 674 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 42 ہزار 348 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 587 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 1 ہزار 936 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 319 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 779 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 265 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 309 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 199 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 717 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 148 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 91کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 90 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 564 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 84 مریض وفات پا چکے ہیں۔

تازہ ترین