پاکستان میں کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح میں اضافہ ہو گیا ہے، گزشتہ روز مسلسل تیسرے روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 5 فیصد کے قریب رہی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ روزملک بھرمیں 28 ہزار 534 ٹیسٹ کیئے گئے، جن میں سے 736 ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 اعشاریہ 57 فیصد رہی جبکہ پاکستان بھر میں اب تک کُل 41 لاکھ 70 ہزار 270 کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 462 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 480 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 702 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 9 ہزار 642 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 591 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 9 ہزار 136 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 42 ہزار 641 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 590 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 107 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 323 ہو گئیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 810 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 266 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 438 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 201 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 738 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 148 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 107 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 90 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 639 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 84 مریض وفات پا چکے ہیں۔