بچے اور مرغی کے گرمجوشی سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل

October 22, 2020


بچوں میں اپنے پالتو جانوروں سے محبت بڑوں سے زیادہ ہوتی ہے اور وہ اپنا زیادہ وقت ان ہی کے ساتھ گزارتے ہیں۔

ایسے میں ان بچوں کی محبت اپنے پالتو جانوروں سے بے حد بڑھ جاتی ہے جس کی آئے دن تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آتی رہتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک ویڈیو منظر پر عام پر آئی ہے جو ایک بچے اور مرغی سے متعلق ہے جسے دیکھ کر یقیناً آپ بھی تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ گھر میں موجود مرغی کو بہت ہی پیار سے گلے لگا رہا ہے۔

یہاں دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مرغی بھی بچے کی گردن پر گردن رکھ کر گلے اس بچے کے گلے لگی ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد صارفین اسے خوب پسند کر رہے ہیں جبکہ بچے اور مرغی کی محبت کو بھی سراہا رہے ہیں۔