• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفید رنگ کے نایاب ننھے کچھوے کی تصاویر وائرل

بعض اوقات نایاب اور بہت کم پائے جانے والے جانوروں کی  ویڈیوز اور تصاویر انٹر نیٹ پر ہماری نظر سے گزرتی ہیں۔ یہ نہ صرف ہمیں خوش کرتی ہیں بلکہ حیران اور تجسس میں بھی ڈال دیتی ہیں۔

ایسا ہی کچھ حال ہی میں نظر آنے والے ایک نایاب اور سفید ننھے کچھوے کی تصاویر نے بھی کیا، جو وائرل ہوگئیں۔

امریکی ریاست جنوبی کیرولینا کے قصبے کیاوا آئی لینڈ کے ایک فیس بک اکاؤنٹ ہولڈر نے حال ہی میں ایک سفید کچھوے کے بچے کی تصویر شیئر کی۔


کچھوے کا یہ بچہ اس لیے سفید رنگ کا تھا کہ وہ  ایک عارضے ’لیوسیزم‘ میں مبتلا تھا، اس عارضے میں جانور جزوی طور پر اپنی رنگت کھودیتے ہیں اور انکی آنکھیں گلابی یا سرخ ہوجاتی ہیں۔

یہ ننھا اور سفید رنگ کا کچھوا مقامی پٹرولنگ کرنے والے شخص کو ملا، اور یہ ریت کے بِل سے ملا جہاں یہ اپنے پیدائش کے مقام سے پانی (سمندر) کی جانب جارہا تھا۔

تازہ ترین