• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


انڈونیشیا میں ایک آنکھ والی البینو نسل کی عجیب و غریب شارک دریافت ہوئی ہے، جو پیدا ہونے کے کچھ دیر بعد ہی مرگئی۔

ایک آنکھ والی حیرت انگیز گوشت خور مچھلی انڈونیشیا کے سمندر سے برآمد ہوئی ہے جسے کچھ مچھیروں نے دریافت کیا تھا۔

مچھیرےنے شکار کےلیے سمندر میں جال بچھایا تو البینو نسل کی شارک جال میں پھنس گئی، جس کے پیٹ سے تین بچے برآمد ہوئے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو بچے تو نارمل تھے لیکن تیسرا بچہ عجیب و غریب تھا جس کی ماتھے پر صرف ایک آنکھ تھی اور اس کا رنگ بھی دودھ جیسا تھا۔

مچھیرے کا کہنا تھا کہ ایک آنکھ والاشارک کا عجیب و غریب بچہ کچھ دیر بعد مرگیا تھا۔

تازہ ترین