گلشن اقبال، سلنڈر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

October 23, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال میں آگ بجھانے والا سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ دھماکہ آگ بجھانے والے آلات کی دکان کے اندر ہوا جس میں آگ بجھانے والا ایک سلنڈر اچانک زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال لیجایا گیا جہاں ایک شخص نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے کی شناخت 42 سالہ دانش کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 50 سالہ مشتاق کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ دونوں افراد ملازمین بتائے جاتے ہیں ،پولیس کا کہنا ہے واقعہ کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب گلشن اقبال میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ اتنے بڑے پیمانے پر پھیلنی والی تباہی سے کچھ شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں۔