شکریہ بی بی نے بھائیوں کی رہائی اورانصاف کے حصول کا مطالبہ

October 23, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر)پتنگ چوک کی رہائشی خاتون مسمی شکریہ بی بی نے بھائیوں کی رہائی اورانصاف کے حصول کیلئے جسٹس پشاور ہائی کورٹ اور آئی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے پشاور پریس کلب میں متاثرہ خاتون نے والد شیرین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 6 مہینے پہلے مسمی ناصر شاہ ولد مقبول شاہ سکنہ خڑکہ حال مدینہ کالونی کا ھمارے ساتھ پتنگ چوک میں نزدیک گھر تھا, جس سے نا معلوم چوروں نے چوری کی جبکہ مسمی ناصر شاہ نے کہا کہ مجھے چور معلوم ہے تاہم اسکے بعد 2ستمبر کو رات کے وقت فقیر اباد پولیس نے مبینہ طور پر ہمارے گھر پر چھاپہ مار کر میرے دو بھائیوں ارسلان اورسلما کو گرفتار کر کے جیل بجھوایا دیا انہوں نے الزام لگایا کہ اب ناصر شاہ ہمیں دھمکیاں بھی دے رہا ہے اور ہمارے گھر پر قبضہ بھی کرنا چاہتا ہے انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او فقیر آباد ہمیں بے جاں تنگ کررہا ہے جبکہ ہم بے قصور ہیں انہوں نے کہا کہ غریب لوگ ہےانہوں نے چیف جسٹس آف پشاور پائی کورٹ جسٹس وقار سیٹھ اور آئی جی خیبر پختونخوا سے نوٹس لیکر انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔