ایک تولہ سونے کی قیمت 350 روپے کم ہوگئی

October 23, 2020

ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت کم ہوئی ہے، جمعہ کو ایک تولہ سونے کی قیمت 350 روپے کم ہوگئی، گذشتہ روز ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہوا تھا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 15 ہزار 350 روپے ہے۔

صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر 300 روپے کم ہوکر 98 ہزار 894 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونےکی قدر 4 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 912 ڈالر فی اونس ہے۔