شاہد آفریدی فٹبال کے فروغ کے لیے میدان میں آگئے

October 23, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی فٹبال کے فروغ کے لیے بھی میدان میں آگئے۔

فیصل آباد کے فٹبال کلب ماشا یونائٹیڈ کو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن سپورٹ کرے گی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے کراچی میں ماشا یونائٹیڈ کے پلیئرز سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کلب کے کوچ ناصر اسماعیل نے سابق کرکٹ کپتان کو کلب کی شرٹ پیش کی۔