شہری کا اغوا اور لوٹ مار، سی ٹی ڈی کا سب انسپکٹر نوکری سے بر طرف

October 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہری کو اغوا کرنے اس سے لوٹ مار کرنے اور رہائی کے عوض لاکھوں روپے لینے کا الزام ثابت ہونے پر سی ٹی ڈی کے سب انسکپٹر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کی جانب سے نوٹیفککیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ناظم آباد کے رہائشی ماجد نے شکایات درج کرائی تھی کہ 27جون کو رات ڈھائی بجے سب انسپکٹر اعجاز نے اپنی ٹٰم کے ہمراہ اسکے گھر پر چھاپہ مرا اس سے 25 ہزار نقدی ، لیپ ٹاپ، موبائل فونز اور طلائی زیورات چھینے اور اسے اپنے ہمراہ لےجاکر نامعلوم مقام پر رکھا اور اس دوران اسکی رہائ کے لیے 7 لاکھ روپے رشوت لی اور اسے چھوڑا ۔ اس پر شکایت گزار کی شکایت کی روشنی میں تفتیش ہوئی جس میں سب انسپکٹر ملوث پایا گیا ۔