فیصل آباد، ڈاکوقوال شیر میانداد ، انکے بیٹے کوزخمی کرکے 2لاکھ لوٹ کرفرار

October 24, 2020

فیصل آباد(نمائندہ جنگ) ڈکیتی کی واردات کے دوران فائرنگ سے قوال شیر میانداد اور ان کے بیٹے کو زخمی کردیا گیا ، موٹرسائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر 2لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے واقعہ کا نوٹس لے کرآر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔