ماحولیاتی نظام حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کیلئے اہمیت کا حامل ہے ، سیکرٹری جنگلات

October 24, 2020

کوئٹہ(خ ن)سیکرٹری فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف بلوچستان صدیق مندوخیل سے ڈائریکٹر یونیسکو پاکستان پیٹریسیا ایم ایس پیلپس نے ملاقات کی انہوں نے کہا کہ زیارت جونیپر فاریسٹ باسیفر بلوچستان نے 2013 میں یونیسکو نیٹ ورک آف بائیسفیر ریزرویز کا حصہ بنایا جنگلات کا ماحولیاتی نظام حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے اہمیت کا حامل ہے صدیق مندوخیل نے کہا کہ یونائیٹڈ نیشن ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈ کلچرل ارگنائزیشن یونیسکو کے ذیلی پروگرام انسان اور قدرتی ماحول کے تحت بلوچستان کے مشہور جونیپر جنگلات کو بایوسفئیر ریزروز یعنی ذخائر میں شامل کرنا اچھا فیصلہ ہے انہوں نے کہا کہ جنگلات کی عالمی اہمیت ہے یہاں بعض درختوں کو دنیا کے قدیم ترین درختوں کا درجہ حاصل ہےجنگلات خطرے سے دوچار حیات کا گھر بھی ہیں جن میں بھیڑیا، کالا ریچھ، اڑیل اور سلیمانی مارخور شامل ہے اس کے علاوہ لومڑیاں اور گیدڑ بھی یہاں موجود ہوتے ہیںنقل مکانی کرنے والے پرندوں کا مسکن بھی یہی ہے اور اسی جگہ قیمتی پودے ہیں جو دواؤں کے خزانے کہلاتے ہیں ان کے تحفظ کے لئے اقدامات کررہے ہیں ۔