بھارت: 32 کروڑ مالیت کےموبائل چھن گئے

October 24, 2020

بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ملزمان نے کروڑوں روپے مالیت کے موبائل فونز لوٹ لیے۔

ڈکیتی کی یہ واردات بھارتی تامل ناڈوکے گاؤں شولاگری میں واقع ہوئی جہاں ملزمان نے موبائل فون لیجانے والے ٹرک پر حملہ کرکے ڈکیتی کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کرنے والے ملزمان کا گروہ ریاست اندھرا پردیش کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتا ہے جس نے اب تامل ناڈو میں موبائل فونز لیجانے والا پورا ٹرک لوٹ لیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے ڈکیتی سے قبل ٹرک ڈرائیور کو بدترین تشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا۔

چھینے گئے موبائل فونز کی مالیت 152 کروڑ روپے (32 کروڑ 80 لاکھ پاکستانی) ہے جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔