اب واٹس ایپ پرغیر ضروری چیٹ کو ہمیشہ کیلئےمیوٹ کریں

October 24, 2020

پیغام رسائی اور ویڈیو کالنگ کے مقبول ترین پلیٹ فارم واٹس ایپ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جس کے تحت آپ کسی بھی شخص یا گروپ کی چیٹ کو ہمیشہ کے لیے میوٹ کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کی ’چیٹ سیٹنگز‘ میں یہ آپشن حال ہی میں شامل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل واٹس ایپ پر کوئی بھی چیٹ میوٹ کرنے کا دورانیہ 8 گھنٹے، 1 ہفتہ یا ایک سال تک تھا لیکن اب صارفین کو ایک سال کی جگہ ’ہمیشہ‘ کے لیے چیٹ میوٹ کرنے کا آپشن دیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا یہ نیا فیچر اب اینڈرائڈ اور آئی او ایس دونوں ہی ایپس میں دستیاب ہے۔