باغیچہ کیسے خوبصورت بنایا جاسکتا ہے؟

October 24, 2020

گھر میںباغیچے کی موجودگی فارغ وقت گزارنے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ آپ شام کے وقت ہریالی کے درمیان کرسی پر بیٹھ کر ایک کپ چائے کا لطف اٹھاسکتے ہیں یا پھر اپنے گھروالوںکے ساتھ خوش گپیوں میں فرصت کے لمحات کو خوشگوار بناسکتے ہیں۔ گرمیوںکی شاموںاور سردیوںکی راتوں میںباغیچے میںبیٹھنے کا اپنا ہی لطف ہے۔ باغیچے کو خوبصورت بنانے کے لیے وہاںباربی کیو ایریا، مصنوعی آبشار، حوض، باغ گھر اور بچوں کے کھیلنے کا انتظام کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ بھی باغیچے کے لیے کئی چیزیں اہم ہوتی ہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کےگھر کا باغیچہ چھوٹا ہے یا بڑا، آپ روشن خیال رنگوں او رمنفرد اشیا کا استعمال کرکے اس میں ایسی جدت لاسکتے ہیں، جو اسے دیگر تمام باغیچوں سے منفرد بنادے گا۔ درج ذیل اقدامات پر توجہ دینے سے آپ کا باغیچہ ایک نیا انداز پیش کرے گا۔

عمودی باغیچہ

عمودی باغیچہ (ورٹیکل گارڈن) بنانے کا ٹرینڈ نیا نہیں بلکہ چند عشرے پرانا ہے۔ یہ ایک ایسی تکنیک ہے جس میںہائیڈروپونک ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے عمودی پینلزپر پودے لگتے ہیں۔ عمومی طور پر اس طرحکی باغبانی میں دیوار کے سہارے یا پھر عمودی پلانٹر نصب کرکے مختلف سہاروں کے ذریعہ پودے اگائے جاتے ہیں ، جوکہ نشوونما پا کر دیوار کو ڈھانپ لیتے ہیں۔

چھوٹے گملے

باغیچے میں کسی بھی سائز کے گملے لگائے جاسکتے ہیں۔ یہ اتنے چھوٹے بھی ہو سکتے ہیں کہ پوری دیوار پر سجائے جاسکتے ہیں۔ ان پر خوبصورت پینٹ کر کے رنگین پھولوں سے سجائیں۔ آپ بازار سے مختلف اقسام کے ہک والے گملے بھی خرید سکتے ہیں۔ انہیں لکڑی کے تختوں پر لگانا بھی ایک اچھی تجویز ہے۔

گملوں کا متبادل

ویسے تو پودے لگانے کے لیے کیاری اور گملوں کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن وقت کے ساتھ ساتھ پودے لگانے کے لیے مختلف چیزوں کا استعمال بھی کیا جانے لگا ہے۔ مثال کے طور پر گملے کی طرح کے برتن، کنٹینر یا کنستر جو بازار میں مختلف رنگوں میں دستیاب ہیں، ان میں طرح طرح کے رنگ برنگے پودے لگائے جاسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ لکڑی کے صندوق نما سانچے بنا کر بھی ان میں پھول اور پودے لگائے جاسکتےہیں اوراگر ان کے نیچے پہیے لگادیے جائیں تو انہیں ادھر سے ادھر حرکت دینے میںآسانی ہوگی۔

ٹرالیوںمیںکیاریاں

موجودہ دور میںہر چیز کا حل موجود ہے،اسی لئے گھبرائیے مت کیونکہ چھوٹی جگہوں پرباغبانی کا شوق پورا کرنے کے لیے مارکیٹ میں ٹرے پرمبنی ٹرالیاں بھی دستیاب ہیں۔ یہ ٹرالیاں دو سے تین خانوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ سب سے اوپرپودےاور دوسرے پر باغبانی کا سامان بآسانی رکھا جاسکتا ہے۔ ان ٹرالیوں کے ذریعے ایک طرف آپ باغبانی کا شوق پورا کرسکیں گے تو دوسری طرف آپ اپنے گھر کو منفرد انداز دے پائیں گے۔

دیوار کی سجاوٹ

باغیچے کی دیواروں کو قوس و قزح کے رنگوں سے پینٹ کریں۔ اس سے آپ کی طبیعت، مزاج اور ماحول پر انتہائی خوشگوار اثرات مرتب ہوںگے۔ اس کے علاوہ اپنے گھر میںموجود پرانی یا استعمال شدہ بائیسکل کو شوخ رنگوں سے پینٹ کریں اور اس پر اپنی پسند کے پودے اور پھول گملے میں رکھیں۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ بائیسکل پلانٹس ہر آنے جانے والے کی توجہ کا مرکز بن جائیں گے۔

ماحول دوست

آپ ماحول دوست باغیچہ بنانا چاہتے ہیں تو اس سے بہتر اور کیا آئیڈیا ہوسکتا ہے۔ یہ آئیڈیا سب سے پہلے ملائیشیا کے ایک باغبان نے پیش کیا تھا، جب اس نے پرانے استعمال شدہ پائپوں کا فریم بنا کر اس میں پودے اُگانے کا آغاز کیا۔ اس کے بعد اس آئیڈیا کو دبئی کی سسٹین ایبل سٹی(Sustainable City)میں بھی دُہرایا گیا۔

حوض بنائیں

باغیچے میں واٹر فیچرز جیسے کہ حوض بنانے سے اس کی ظاہری شکل بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔ حوض کو خوبصورت بنانے کے لیے آپ کو تھوڑی محنت کرنی ہوگی۔ اس میںمناسب سوئمنگ پول لائٹس، پودے اور پانی کی فاؤنٹین نصب کی جاسکتی ہیں۔

سجاوٹی آبشار

پتھر کی دیوار اور اس سے گرتا پانی قدرت سے لگاؤ رکھنے والوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں۔ مگر کیا آپ نے کبھی اس خوب صورتی کو اپنے باغیچے میں شامل کرنے کا سوچا ہے؟ آپ سجاوٹی آبشار کو دیوار پر سجا سکتے ہیں یا پھر کہیں کونے میںرکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دیوار میں طاق بنائیں اور اس میں اس طرح پودے رکھیں کہ وہ آبشار کے قریب ہوں مگر خیال رہے کہ ان میں پانی نہ گرے۔

بیٹھنے کی جگہ

کبھی کبھی ایک سادہ سی کافی ٹیبل اور چند کرسیاں بھی باغیچے کو دلکش بنانے کے لیے کام کر جاتی ہیں۔ ایک پختہ جگہ پر بنائی گئی یہ روایتی طرز کی نشست چائے پینے یا کوئی کتاب پڑھنے کے لیے موزوں ہوتی ہے۔

چلنے کیلئے لکڑی کا راستہ

لکڑی کے تختوں کو صفائی سےباغیچے میں بچھا کر سادہ مگر شاندار پگڈنڈی (واک وے) بنایا جاسکتا ہے، جو بچوں کے پلے گراؤنڈ کے طور پر بہترین رہے گا۔ درخت کا تنا اور لکڑی کے تختے اس انداز میں فٹ کیے جائیں کہ یہ جگہ فن کا شاہکار نظر آئے۔

مختلف زمینی سطح

گھر کے اندرونی حصے اور باغیچے کے درمیان آرائشی پتھروںاور دیگر اشیا سے ایک مختلف زمینی سطح ڈیزائن کی جاسکتی ہے۔ یہ منظر گھر میں ایک پُرکشش تاثر پیدا کرے گا۔ اس کے علاوہ، آپ رات کے وقت اس جگہ کو پُرونق اور ماحول کو خوبصورت بنانے کے لیے یہاںفرشی روشنیاں لگاسکتے ہیں۔