سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرلیا، ٹرمپ

October 24, 2020


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ سوڈان نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

صدر ٹرمپ کی سوڈانی قیادت اور اسرائیلی وزیراعظم سے فون پر گفتگو ہوئی جس کے بعد امریکی صدر نے سوڈان کی طرف سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا اعلان کیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ اس اقدام سے علاقائی سطح پرتبدیلی آئے گی۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے پھر سے دعوی ٰ کیا کہ مزید5 ممالک ہیں جو اسرائیل کو تسلیم کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سےقبل متحدہ عرب امارات اوربحرین اسرائیل کےساتھ امن معاہدہ کرچکے ہیں۔