جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات ، 6 افرادزخمی

October 25, 2020

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑے کے واقعات میں چھ افرادزخمی ہوگئے ۔تھانہ بنی کو عمران عرف فوزیہ پٹھانی نے بتایا کہ میرے گھر میں محمد نعمان 3 نامعلوم اشخاص کے ہمراہ آیا اور کہا کہ جو اشٹام آپ نے کر کے دیا ہے واپس لے لیں انکار کیا تو نعمان نے مجھے گالیاں دیں اور تھپڑ مارا گھر کا سامان فریج ، اے سی ، ایل سی ڈی توڑ دی اور 75 ہزار روپے بھی نکال لیے اور جاتے ہوئے دروازے پر فائر بھی کیے ۔ تھانہ صادق آبادکو شبیر حسین نے بتایا کہ اوپر والی سٹوری پر کاملہ رہائش پذیر ہے میں اپنی گلی میں موجود تھا کہ افغانی لڑکا آیا اتنے میں اسامہ نامی لڑکا بھی موٹرسائیکل پر آگیا جس نے حسین افغانی کے ساتھ لڑائی شروع کر دی ان کو چھڑایا تو اسامہ نے اپنے آٹھ نو دوستوں کو بلا لیا جنہوں نے چھری ، ڈنڈے اور آہنی مکوں سے مجھے مارا میرے بھائی عاشق حسین اور سعادت چھڑانے آئے تو اسامہ اور اس کے ساتھیوں نے انہیں بھی پکڑ کر مارنا شروع کر دیا اورہمیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔تھانہ صدربیرونی کو ملک ریاض ولد مہر زمان سکنہ عثمان ٹاون گرجا روڈ نے بتایاکہ میں اپنے بیٹے وقاص اسکے دوست سیف اللہ کے ہمراہ اپنے گھر کے سامنے کرسیوں پر بیٹھے باتیں کر رہے تھے کہ اچانک ہماراپڑوسی بختیار خان پٹھان اپنے گھر سے باہر نکلا جس نے دائیں ہاتھ میں پسٹل 30 بور پکڑا ہوا تھا جس نے آتے ہی گالیاں دینا شروع کر دیں کہ میری بچیوں کے ساتھ جھگڑا کرنے کا مزہ چکھاتا ہوں اور سیدھا فائر میرے بیٹے وقاص پر کیا جو سیف اللہ کے دائیں ہاتھ پر لگا۔بختیار نے مزید فائر کئے جن میں سے دوسرا فائر سیف اللہ کو سینے میں لگا ۔وجہ عناد یہ ہے کہ شام کو بختیار کے بچوں اور میرے بیٹے کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔تھانہ سبزی منڈی کوحراعرفان نے بتایاکہ اس کے شوہریوسف اوراس کی والدہ نے مدعیہ کومارپیٹ کرزخمی کردیا،دھمکیاں دیں کمرے میں بندکرکے حبس بے جامیں رکھامدعیہ پرتشددکرتے ہوئے کتاچھوڑدیا ۔