ڈی جی ہائوسنگ اتھارٹی کا سیکٹر جی 14،15کا دورہ

October 25, 2020

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ا یمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی وسیم حیات باجوہ نے گزشتہ روز سیکٹر ایف 14/15کا دورہ کیا ۔ فیڈرل گورنمنٹ ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر ریونیو کاشف منظور ملک ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ستائش ، ڈائریکٹر لینڈ، ریاض عابد سندھو اور ڈائریکٹر سیکورٹی بھی ہمراہ تھے ۔ ڈائریکٹر جنرل نے سیکٹر ایف 14/15کے مقامی لوگوں سے بھی ملے اور مستقبل میں میں ہونے والی پلاننگ کا جائزہ لیا ۔ ڈائریکٹر لینڈ اور ڈپٹی کمشنرنے سیکٹر ایف 14/15کی اراضی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ وسیم حیات با جوہ نے پراجیکٹ پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔