مایا علی کو جس کا انتظار تھا وہ آ گیا

October 25, 2020

پاکستانی صف اول کی اداکارہ مایا علی کی جانب سے سوشل میڈیا پر سردیوں کے موسم کے آنے پر خوشی کا اظہار کیا گیا ہے ۔

ہر دلعزیز مایا علی نے اپنے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے، مایا علی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں موسم سرما کی آمد پر خوش کا اظہار کیا گیا ہے۔

مایا علی کی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پنک رنگ کی ایک گرم شرٹ پہنی ہوئی ہے، مایا علی کی جانب سے لی گئی مِرر سیلفی میں وہ کافی خوش نظر آ رہی ہیں ۔


انہوںنے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آخر کار موسم سرما آ ہی گیا،‘ کیپشن کے آخر میںمایا علی کی جانب سے 2 پنک رنگ کے پھولوں کے ایموجیز کا بھی استعمال کیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی جلد ہی چھوٹی اسکرین پر نظر آئیں گی۔

مایا علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ وہ اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں، اس پراجیکٹ کو نجی چینل پر نشر کیا جائے گا۔

مایا علی کا چھوٹی اسکرین پر آخری ڈرامہ ’صنم‘ تھا جو 2017 میں نجی چینل پر نشر کیا گیا تھا۔