آپ آف لائن ہیں
اتوار2؍صفر المظفّر 1442ھ 20؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

’محبت اب نہیں ہوگی‘، مایا علی کا پیغام

خوبرو اداکارہ و ماڈل مایا علی نے محبت شعر کے بہترین انداز میں بیان کردیا اور بتایا کہ آخر انھیں محبت کب ہوگی۔

اس سے متعلق فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے اپنی ایک پرکشش تصویر بھی شیئر کی۔

مزید پڑھیے: مایا علی بھی موٹروے واقعے پر برہم

طیفا کی عنایہ نے اپنے اس پیغام میں ایک شعر بھی لکھا جس میں انھوں نے محبت کرنے کے وقت سے متعلق اپنی سوچ بیان کی۔

مایا علی نے ان شعر میں کہا کہ محبت اب نہیں ہو گی، یہ کچھ دن بعد میں ہو گی، گزر جائیں گے جب یہ دن، یہ اُن کی یاد میں ہو گی۔


اداکارہ کے ان اشعار کو انسٹاگرام پر ان کے مداحوں نے خوب پسند کیا اور ان پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔

ایک مداح نے تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ آپ کی آنکھوں میں کچھ مہکے ہوئے سے خواب ہیں۔

کسی نے اداکارہ کے شعر کو پسند کیا تو کسی نے ان کی شیئر کردہ تصویر کی تعریفیں کیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید