پی ڈی ایم جلسے میں تقریروں پر جام کمال ناراض

October 26, 2020

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)جلسے میں تقریروں پر وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال ناراض ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں نیشنل پارٹی، پختون خوا میپ اور مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے میں جنرل عاصم باجوہ کا کردار نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مخلوط حکومت گرانے کے لیے عدم اعتماد کی قرارداد پر بی این پی مینگل، جے یو آئی اور پیپلز پارٹی نے بھی دستخط کیے تھے۔

قبل ازیں کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے ورچوئل خطاب میںچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کیا ہے، یہ تباہی ہے، تبدیلی نہیں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز کا جلسے سے خطاب میںکہنا تھا کہ اب عوام کی حاکمیت کا سورج طلوع ہونے کو ہے، عمران خان کو تاریخی ناکامی پر استعفا دینا چاہیے جبکہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ جعلی حکمرانوں کے خلاف پی ڈی ایم کی تحریک اور بھی تیز ہوگی ۔