ایمن اور منیب نے شادی پر70 کروڑ روپے خرچ کرنے کو افواہ قرار دیدیا

October 26, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی پاکستان شوبز کے سیلیبریٹز میں سب سے مہنگی ترین تقریب مانی جاتی ہے، تاہم حال ہی میں ایک تقریب کے دوران اس بات کی بھی وضاحت سامنے آگئی کہ ان کی شادی میں کتنے کروڑ خرچ ہوئے ہیں۔دونوں اداکار دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ ایمن خان اور منیب بٹ کی جوڑی شادی کی طویل رسموں اورتقریبات پر پانی کی طرح پیسہ بہانے کے لیے مشہور ہے، دونوں اداکاروں کواس وجہ سے سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا اور بات بھی سامنے آئی تھی کہ ان دونوں نے اپنی شادی میں 70کروڑ کی رقم خرچ کی ہے۔ایمن اور منیب بٹ نےحال ہی میں ایک ایوارڈ کی تقریب کے دوران اس بات کی وضاحت بھی دے دی۔ ایمن خان نے بتایا جس وقت یہ خبرہم نے سنی ہم دونوں ہنی مون ٹرپ پرتھے اور یہ خبر سن کرحیرت زدہ رہ گئے۔ایمن خان نےبتایا کہ یہ خبر محغ ایک افواہ ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی شادی میں کتنے پیسے خرچ ہوئے تھے۔واضح رہے کہ ایمن خان اور منیب بٹ کی شادی کی رسمیں کئی ہفتوں تک جاری رہی تھیں۔