حیدرآباد کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت جلد ترقیاتی پیکیج کا اعلان کریگی، اسد عمر

October 26, 2020

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اسد عمرنے کہا ہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے صنعتی شہر حیدرآباد کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت تعاون کرے گی اور جلد ہی حیدرآباد کیلئے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا، حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز کا واحد حل ملک میں صنعتی ترقی ہے، کیونکہ صنعتی ترقی سے نہ صرف ٹیکس آمدن میں اضافہ بلکہ بے روزگاری جیسے مسائل پر بھی قابو پانے میں مدد حاصل ہوتی ہے۔ حیدرآباد میں اپنے ایک روزہ دورے پر جیم خانہ میں حیدرآباد سائٹ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے چیئرمین پرویز فہیم نوروالا سے ظہرانے پریقین دہانی کراتے ہوئے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حیدرآباد کی ترقی کیلئے وفاقی حکومت مکمل تعاون کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پہلے دن سے شعبہ صنعت میں خصوصی رجحان ظاہر کر رہی ہے۔