پاکستانی معیشت گروتھ کے مرحلہ میں داخل ہوگئی، اسد عمر

October 26, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی،ترقی اسدعمرنے کہا کہ پاکستان کی معیشت گروتھ کے مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔ اتوار کو ٹوئٹرپرجاری پیغام میں انہوں نے کہاکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ کمپنیوں کے منافع میں اچھا اضافہ ہواہے، اس سے اس بات کی عکاسی ہورہی ہے کہ معیشت کومستحکم کرانے کا ہدف حاصل کیا گیاہے اورملکی معیشت اب گروتھ کے مرحلہ میں داخل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کمپنیوں نے رواں سال کیلئے مزید10آئی پی اوز کی منصوبہ بندی کی ہے۔