سراج الحق کا گستاخانہ خاکوں پر او آئی سی اجلاس بلانے کا مطالبہ

October 26, 2020

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے فرانس میں گستاخانہ خاکوں سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ فرانس کے عمل سے پونے 2 ارب مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو پاکستان سے نکالا جائے۔