فرنچ فٹبال ٹیم کے بائیکاٹ کا سوچا بھی نہیں، پال پوگبا

October 27, 2020

پیرس (جنگ نیوز) مانچسٹر یونائیٹڈ کے عالمی شہرت یافتہ مسلم فٹبالر پال پوگبا نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر فرانس کی نمائندگی سے انکار کی خبروں کی تردید کردی۔ پال پوگبا نے کہا ہے کہ نہ تو میں نے ایسا کہا ہے اور نہ ہی ایسا سوچا ہے۔ وہ اس بات پر سخت ناراض اور مایوس ہیں کہ کچھ میڈیا ادارے بے بنیاد سرخیوں کے لیے انتہائی حساس موضوع میں فرانسیسی ٹیم کو گھسیٹ رہے ہیں۔ انہوں نے برطانوی اخبار کی جانب سے غلط خبر شائع کرنے اور اسے پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کیا ہے۔