تحریک انصاف جھوٹوں کی پارٹی، حکومت چند دن کی مہمان ، بلاول بھٹو

October 27, 2020

گلگت(نیوز ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند ماہ کی مہمان ہے،عوام کو تحریک انصاف کی تبدیلی اور تباہی سے بچانا ہے، سرکاری تنخواہوں میں کٹوتی کر دی گئی ہے اور عوام سے جینے کا حق بھی چھین رہی ہے،ملک میں گندم اور آٹے کا بحران،عمران خان کی پالیسی کی وجہ سےنوجوان بےروزگار ہیں،تحریک انصاف جھوٹی جماعت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان کے علاقے کھرمنگ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب کا مطالبہ ہے کہ ہمیں جمہوری حقوق ملیں، ہم گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی حقوق کی جدوجہد کر رہے ہیں، پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان کو اسکی شناخت دلائی اور ایف سی آر کا خاتمہ کیا، یہاں کے عوام کو ووٹ ڈالنے کا اختیار دیا ۔