امریکا ملکوں پر پابندیاں لگانے کا عادی ہے، ایران

October 27, 2020


ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکا کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ممالک پر پابندیاں عائد کرنے کا عادی ہوچکا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میںایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ قومی سلامتی سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاون رابرٹ او برائن نے خود تسلیم کیا ہے کہ امریکی حکومت ایرانی عوام کو تکلیف میں مبتلا کرنے کی اپنی صلاحیت سے بھی آگے بڑھ چکی ہے۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ابھی بھی وقت ہے کہ امریکا مان لے کہ وہ پابندیاں لگا کر اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف اقتصادی جنگ سے امریکا کا اثر بڑھے گا نہیں بلکہ کم ہوگا۔