قومی تائیکوانڈو مقابلوں کا آج آغاز

October 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی تائیکوانڈو چیمپئن شپ28 اکتوبر تا یکم نومبر منعقد ہوگی ۔ منگل کوپاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) وسیم احمد جنجوعہ نے میڈیا کو بتایا کہ ایونٹ میں650سے زائد فیڈریشن سے الحاق شدہ صوبائی و ڈیپارٹمنٹ کے آفیشل و ایتھیلیٹ شریک ہونگے۔