سوشل میڈیا، ممنوعہ مواد ہٹانے میں فیس بک کی جواب دینے کی شرح سب سے زیادہ رہی

October 28, 2020

اسلام آباد (ساجد چوہدری ) سوشل میڈیا سے ممنوعہ مواد ہٹانے میں فیس بک کی جواب دینے کی شرح سب سے زیادہ رہی ، پی ٹی اے ذرائع کے مطابق رواں سال 2020ء کے دوران پی ٹی اے کی طرف سے فیس بک کو ممنوعہ مواد ہٹانے یا بلاک کرنے کے حوالے سے کئی گئی درخواستوں کی تعمیل کی شرح 69.81فیصد بتائی گئی ہے ، یو ٹیوب پر یہ شرح6 49.3فیصد ہے جبکہ ٹویٹر پر تعمیل کی شرح 21.2فیصد ہے، ٹک ٹاک نے پاکستان کے معاشرتی اصولوں اور پاکستان کے مقامی قوانین کے مطابق پاکستان میں ناظرین کے لئے مواد میں اعتدال پسندی کی یقین دہانی کرائی ہے، ٹک ٹاک نے جولائی 2020ء تک 32740اکائونٹس کو مستقل طور پر جبکہ 88605کو عارضی طور پر بند کیا ہے ، رواں سال کے پہلے 6ماہ کے دوران بار بار خلاف ورزیوں پر 93812اکائونٹس کو ہٹا دیا گیاجبکہ جولائی تا ستمبر 2020ء تک 32740اکائونٹس ہٹائے گئے۔