سربمہر ٹائر پلانٹ کھولنے پر مالکان کیخلاف مقدمہ،مزدورجھلس گئے تھے،اسسٹنٹ کمشنر صدر

October 28, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) بہاولپور روڈ دربار پیر اسمعیل شاہ کے قریب ٹائر جلانے والے پلانٹ میں مزدوروں کے جھلس جانے والے واقعہ کے بارے اسسٹنٹ کمشنر صدر آبگینے خان نے کہا ہے کہ 24 اکتوبر کو پلانٹ زہریلہ دھواں چھوڑنے اور سموگ کے خدشہ کے پیش نظر سیل کیا گیا تھا، غیرقانونی طور پر پلانٹ کی سیل توڑ کر اسے چلایا گیا، پلانٹ کو غیر قانونی طور پر چلانے کے دوران مزدروں کے جھلسنے کا واقعہ پیش آیا۔ پلانٹ کے مالکان عنایت رحمان، علی اکبر اور ذکاءاللہ کے خلاف تھانہ بستی ملوک میں مقدمہ درج کرایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہٹائر پلانٹ مالکان کے خلاف سیل توڑنے اور کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ بھی درج کرا دیا گیا ہے۔