قیادت کی باتوں پر نہیں، فوکس کارکردگی پر ہے، اظہر علی

October 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے صرف میڈیا سے ہی سننے کو ملا ہے کوشش ہوتی ہے اس طرح کی باتوں پر توجہ نہ دوں۔ میرا فوکس میری کارکردگی پر ہی ہوتا ہے، اور اس وقت فوکس پرفارمنس کی ہے۔ بدھ کی شام میچ کے بعد انہوں نے کہا کہ امید ہے تابش خان کو اس کی پرفارمنس کا صلہ ملے گا۔ تابش خان کو کریڈیٹ کے وہ کئی سالوں سے پرفام کررہا ۔ اس کی ٹیم میں شمولیت کا فیصلہ تو سلیکٹرز نے کرنا ہے۔