سندھ حکومت کی جانب سے 3 ہزار سے زائد ویکسینیٹرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

October 29, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کی جانب سے حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کو 100 فیصد کرنے کے لئے 3723 ویکسینیٹر بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کو 100 فیصد کیا جائے گا۔ تمام بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنایا جائے۔ انہونے کہا کہ حفاظتی ٹیکوں کی کوریج کو 100 فیصد بنانے کے لئے 3723 ویکسینیٹر بھرتی کئے جائیں گے۔ جس کے لئے چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ سندھ کو سمری بھیجنے کی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کچی آبادیوں میں شام کے وقت اسپیشل موبائل وین کے ذریعہ بچوں میں حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے، اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جلد صوبے کے پرائمری اور نرسری اسپتالوں میں حفاظتی ٹیکے 24گھنٹے لگائے جائیں گے اور صوبے کے ویکسینیٹر کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے ویکسینیٹر کے برابر کی جائے گی۔