متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے بچوں کے آن لائن تحفظ کے لیے نیا سخت قانون متعارف کرادیا۔
متحدہ عرب امارات میں بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ کے لیے نئی کونسل قائم کردی گئی ہے۔
نئے قانون کے تحت بچوں کا ڈیٹا شیئر کرنے پر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کردی جائے گی، جبکہ آن لائن گیمز، جوئے اور سٹے کے گیمز بچوں کے لیے ممنوع قرار دے دیے گئے۔
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا اور گیمنگ پلیٹ فارمز پر سخت نگرانی کی جائے گی۔