حکومت عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے سبسڈی دے رہی ہے ،وزیر مال

October 29, 2020

پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختو نخوا کے وزیر مال حاجی قلندر خان لودھی نے کہا ہے کہ ضم شدہ اضلا ع کے عوام کی مایوسیوں اور مشکلات کو دور کر نے کیلئے ان اضلاع میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائینگے کیو نکہ یہا ں کے لو گو ں نے ملک کے استحکام اور سلامتی کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے تحصیل ناواگئی ضلع باجوڑ کے مشران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر مال نے یقین دلایا کہ باجوڑ کی پسماندگی کو دور کرینگے جبکہ ترقیاتی منصو بے تمام اضلاع میں یکساں اور ترجیخی بنیادوں پر شروع کرینگے ۔باجوڑ عوام کودرپیش مسائل اور مشکلات درپیش کوحل کرنے کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی جا ئے گی اور حکو مت کسی بھی حال میںانہیں تنہا نہیں چھوڑیگی۔ ُانہوں نے کہا کہ صوبے میں آٹا وافر مقدار میں موجود ہے آٹے کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا ،حکومت عوام کو سستے آٹے کی فراہمی کیلئے سبسڈی دے رہی ہے ۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ مہنگائی پر بہت جلد قابو پالیا جائیگا حکومت اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر مہیا کرنے کیلئے انصاف سستابازار قائم کر رہی ہے جس کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے اور انکی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے