نون لیگ سیکیورٹی رسک بن چکی ہے: شہباز گِل

October 29, 2020

وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل نے کہا ہےکہ نون لیگ اپنی کرپشن کے ٹکے بچانے کیلئے سیکیورٹی رسک بن چکی ہے اور غداری کیا ہوتی ہے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ این آر او نہ ملنے پر جس طرح نون لیگ نے اپنی اصلیت دکھائی ہے یہ سب کے سامنے ہے۔

شہباز گِل نے کہا کہ سپاہی مقبول نے زبان کٹوا دی لیکن کچھ نہ بولا اور ایک یہ ہیں جن کی زبانیں رکتی نہیں، یہ لوگ اپنے مفاد تک محبِ وطن ورنہ میر جعفر ہیں، میر صادق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ آج کل غداری کے سرٹیفکیٹ بٹ رہے ہیں، کیا ملکی سلامتی پر پہلے کبھی ایسے حملے ہوئے؟ یہ غداری ہے۔

‏وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل کا یہ بھی کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ نے یہ سعادت بھی عمران خان کو دی ہے کہ ان کے اصل چہرے عوام کے سامنے آئے۔