ڈاؤ یونیورسٹی میں ملازمین کا احتجاج

October 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جمعرات تیسرے روز بھی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں ملازمین کے جائز و قانونی مطالبات کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام مرکزی ارکان و ممبران ڈاؤ اوجھا کیمپس میں او پی ڈی بلاک میں بڑی تعداد میں جمع ہوئے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ لے کر اپنے جائز مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور وہاں سے اوجھا کیمپس واقع کالج آف فارمیسی، نرسنگ انسٹیٹیوٹ، اسکول آف پبلک ہیلتھ، میڈیکل ٹیکنالوجی، ہیلتھ مینجمنٹ، ریوا واٹر، بائیومیڈیکل اور سیروبائیلوجی ڈپارٹمنٹ گئے اور ملازمین سے ملاقاتیں کی انہیں مشترکہ چارٹر آف ڈیمانڈ سے متعلق اگاہی دی اور بازوں پر سیاہ پٹییاں باندھی اور ملازمین کو 2 نومبر کے مرکزی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی دعوت دی۔