اسلام آباد ہائیکورٹ، فرانس سے تعلقات منقطع کرنیکی درخواست وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت

October 30, 2020

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے فرانس سے تعلقات منقطع کرنے کی ایک اور درخواست سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ گزشتہ روز عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔ دوران سماعت فاضل جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی جبکہ وزیر اعظم نے پوری مسلم امہ کو خط بھی لکھا ہے ، پالیسی معاملہ ہے جو حکومت کو ہی دیکھنا ہے ، یہ کوئی ایسا شخص نہیں جس نے یہاں توہین رسالت کی اور ہم اس کیخلاف کارروائی شروع کریں ، حکومتی اقدامات سے لگتا ہے وہ بھی اس معاملے کو سنجیدہ لے رہے ہیں۔