• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15سال پرانی پبلک اورپرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی فہرستیں طلب

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ( پی ڈی ایم اے) نے محکمہ انڈسٹری سے سموگ کا باعث بننے والی چھوٹی بڑی صنعتوں اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے 15 سال پرانی پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کی فہرستیں طلب کرلی ہیں ۔ محکمہ صنعت و تجارت آلودگی پھیلانے والی صنعتوں کو تین کیٹیگریز پر مشتمل فہرست فراہم کرے گا۔ سموگ کا باعث بننے والی صنعتوں کے لیے اے، بی اور سی کیٹیگریز تشکیل دی جائیں گی۔
تازہ ترین