سریاب: ٹریفک حادثے میں دو افراد زخمی

October 30, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سریاب روڈ زہری ٹاون کے قریب تیز رفتار ٹرک نے دو موٹر سائیکل سواروں کو کچل کر زخمی کر دیا پولیس کے مطابق سریاب کے رہائشی دو دوست تاج محمد ولد باز محمد اورعزت اللہ ولد انارگل گزشتہ شب موٹر سائیکل پر ہزار گنجی سے واپس جا رہے تھے وہ جیسے ہی زہری ٹاؤن کے قریب پہنچے تو ایک تیز رفتار ٹرک نے انہیں کچل دیا جس کے نتیجے میں دونوں زخمی ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا۔