4 ملزمان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، پانچویں کو جیل بھیج دیا گیا

October 30, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) بیرون ملک بھیجنے کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے کے مقدمات میں ملوث چار ملزمان ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے، پانچویں ملزم کو جیل بھیج دیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم اشرف کے خلاف اقبال کے بیٹے کو دبئی بھجوانے کا جھانسہ دے کر ایک لاکھ دس ہزار روپے بٹورنے، ملزم غلام مصطفیٰ کے خلاف شہری وسیم نے 3 لاکھ 25 ہزار روپے بٹورنے کے باوجود سعودی عرب میں ملازمت نہ دلوانے کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس پر ملزمان کا تین تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور ہوا، دریں اثناء ملزم تنویر عباس کے خلاف شہری سے 5 لاکھ بٹورنے کا مقدمہ درج کرایا گیا، ملزم عرفان علی کے خلاف یونس کے بیٹے عمیر کو سعودی عرب بھجوانے کے عوض 5 لاکھ بٹورنے کے مقدمات درج کیے گئے ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی کے لیے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا مزید برآں ملزم ملزم عظیم وقاص کے خلاف شہری انوار حسین کے بیٹے محمود شہزاد کو دوبئی میں ملازمت دلوانے کے عوض تین لاکھ 47ہزار بٹورنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کرکے جیل بھجوانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔