آج کا دن پوری کائنات اور انسانیت کے لیے عظیم ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال

October 30, 2020

عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی جانب سے پیغام جاری کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کا دن صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری کائنات اور انسانیت کے لیے عظیم دن ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور پاک ﷺ کی آمد سےدنیا سے جہالت کی تاریکی کے خاتمے کی ابتداء ہوئی،ہمیں اتحاد، عفو ودرگزر، برداشت، مذہبی رواداری کو مزید فروغ دینا چاہیے۔

جام کمال نے اپنے پیغام میں کہا کہ حضورﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر حقیقی فلاحی معاشرہ کی تشکیل ممکن ہوسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم حضور پاک ﷺ کی سیرت اور سنت پر عمل کرکے دنیا و آخرت سنوار سکتے ہیں۔