• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدار کی حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت کی مبارکباد

وزیرِاعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کے یومِ ولادت کے موقع پر اُمت مسلمہ کو مبارک باد دی گئی ہے۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر جاری کیئے گئے پیغام میں کہا ہے کہ سرورِ کونین حضرت محمد ﷺ کی بعثت ابرِ بہار کی حیثیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محسنِ انسانیت حضرت محمد ﷺ اپنے اعلیٰ کردار سے دنیا کے لیے ایک مثال بنے، نبی آخرالزماں ﷺ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ آپ ﷺ نے امن، اُخوت، احترامِ انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ سرورِ کون و مکاں رحمت اللعالمین ﷺ کی آمد کا جشن آج منایا جا رہا ہے، اس سلسلے میں مساجد، سرکاری عمارتوں، گلیوں اور محلوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

کراچی، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں عیدِمیلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں جلوس برآمد کیئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین