جیمز بانڈ اسٹار شان کونری انتقال کرگئے

October 31, 2020

جیمز بانڈ اداکار شان کونری 90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شان کونری نے فلم جیمز بانڈ سیریز کی مختلف فلموں میں کام کیا۔

90 سال سرشان کونری نے اپنی زندگی کی آخری سانسیں باہاماس میں واقع اپنے گھر لیں۔

وہ برطانوی فکشنل اسپائی سیریز جیمز بانڈ میں 1962 سے 71 کے درمیان مرکزی کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

معروف اداکار نے اپنی عمدہ پرفارمنس کے باعث آسکر ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

2000ء اُنہیں ملکہ برطانیہ نے ’سر‘ کے خطاب سے نوازا تھا، انہوں نے رواں سال اگست میں اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔

انہوں نے ’ڈاکٹر نو‘، ’یو اونلی لیو ٹوائس‘ اور ’ڈائمنڈ آر فار ایور‘ نامی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔

شان کونری نے ’انڈیانا جونز‘ اور ’لاسٹ کروسیڈ‘ میں بھی عمدہ اداکاری کی۔