اختر غوری سے وفد کی ملاقات

November 02, 2020

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ضیاء الدین یونیورسٹی تعلیمی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد اختر غوری نے فرینڈز پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے چیئرمین جہانزیب حسین کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نجئ تعلیمی اداروں کو درپیش تمام حل طلب مسائل کو فوری سدباب کیا جائے گا۔ کیوں کہ تمام درس گاہوں خصوصاََ طلباء و طالبات کو سہولتیں بہم پہنچنانا اور ایجنٹ مافیا اور نقل مافیا کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیم کی راہ میں حائل ہر طرح کی رکاوٹ کو دور کرنے اور تعلیم کے حصول کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ تعلیمی معیار کو بلند کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے۔