سینیٹ کے 20 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص

November 02, 2020

پارلیمنٹ ہاؤس میں کورونا وائرس کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں، سینیٹ کے20 سے زائد ملازمین میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

سینیٹ حکام کا کہنا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کا قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس پر پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کا مہمانوں اور اسٹاف کے داخلے پر بھی پابندی عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس اور مہمانوں کی آمد پر پابندی کا حتمی فیصلہ چیئرمین سینیٹ کریں گے۔