ترک شیف کا ثانیہ نشتر کے ہمراہ پناہ گاہ کا دورہ

November 02, 2020

پاکستان کے دورے پر آئے ترکی کے مقبول ترین شیف براک نے وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے ہمراہ اسلام آباد میں قائم پناہ گاہ کا دورہ کیا۔

ثانیہ نشتر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براک کے ہمراہ لی گئی تصویریں شیئر کیں اور اُن کا پاکستان آنے پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے لکھا کہ ہم انٹرنیٹ سیلیبریٹی براک کا پاکستان میں خیر مقدم کرتے ہیں۔

ثانیہ نشتر نے لکھا کہ جس طرح براک نے پناہ گاہ میں انسان دوستی کا شلوک کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے براک کا کہنا تھا کہ میں پاکستان آیا ہوں کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا۔

اسلام آباد میں مشہور ترک شیف براک اوزدمیر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا۔