مشہور ترک شیف براک اوزدمیر کا کہنا ہے کہ میں پاکستان آیا ہوں کشمیری کھانے کھاؤں گا اور کشمیری کھانے بنانا بھی شروع کروں گا۔
اسلام آباد میں مشہور ترک شیف براک اوزدمیر نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آکر خوشی ہوئی ہے، پاکستان اور ترکی کے تعلقات ہمیشہ بہترین رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں زلزلے پر پاکستانیوں کے پیغامات کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ترکی میں زلزلے کے باعث جلدی واپس چلا جاؤں گا۔
شیف براک اوزدمیر نے کہا کہ آئندہ پاکستان آیا تو لاہور، کراچی سمیت مختلف شہروں میں جاؤں گا اور مزید پاکستانی کھانے بنانا سیکھنا شروع کروں گا، بوراک نے کہا کہ میں آج پناہ گاہ جاؤں گا اور وہاں پاکستانی کھانا بناؤں گا۔
ترک شیف نے کہا کہ میری دادی کہتی تھیں کہ تمہاری مسکراہٹ بہت اچھی ہے، مسکرا کر لوگوں سے ملا کرو۔
انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان بہت پسند ہے، پاکستانی پہلے ہمارے بھائی ہیں پھر کسٹمرز ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں مقبول تُرک شیف اور سوشل میڈیا اسٹار بوراک اوزدمیر آج پاکستان پہنچے ہیں۔