• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف تُرک شیف پاکستان آنے کیلئے بے تاب

ترکی سے تعلق رکھنے والے دنیا بھر میں مقبول ترین شیف اور سوشل میڈیا اسٹار براک رواں ماہ پاکستان آئیں گے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک ویڈیو پیغام میں براک نے بتایا کہ وہ رواں ماہ پاکستان آئیں گے۔


معروف شیف براک نے پاکستان آنے کی خبر دیتے ہوئے بتایا کہ وہ پاکستان آکر خود پاکستان کے  لوگوں سے ملنا چاہتے ہیں۔

رواں برس عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پھیلنے سے قبل بھی براک کی پاکستان آنے کی تیاریاں مکمل تھیں تاہم ایسا ممکن نہ ہوسکا۔

ترکی اور پاکستان کے مابین گہرے دوستانہ تعلقات ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان اور ترکی کے لوگ ایک دوسرے کے لیے دل میں گہری محبت رکھتے ہیں۔مسئلہ کشمیر پر بھی ترکی اور اس کی عوام کھل کر پاکستان کی حمایت کرتے ہیں۔

ترکی کی ثقافت کا رنگ پاکستان میں بھی نمایاں نظر آتا ہے خاص طور پر جب سے ترکی کے ڈرامے پاکستان میں نشر ہونے لگ ہیں تب سے تو پاکستان میں ترکی کے اداکاروں اور ترک ثقافت کو خوب پسند کیاجا رہا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ترکی کے کھانے بھی پاکستان میں بہت مقبول ہیں۔

ترکی کے معروف شیف براک ازدمیر کا شمار بھی ان لوگوں میں ہوتا ہے جو ترکی کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی بہت مقبول ہیں۔ براک کے کھانا پکانے کے منفرد انداز کو سوشل میڈیا پر خاصا پسند کیا جاتا ہے۔

براک کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پاکستان اور کشمیر سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں ۔

براک کو دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین پسند کرتے ہیں اور انہیں چاہنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے۔

ٹوئٹر پر براک کے فالوورز کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار سے زائد ہے جبکہ انسٹاگرام پر انہیں ایک کروڑ 71 لاکھ سے زائد لوگ فالو کرتے ہیں۔

تازہ ترین